محب وطنوں کو دیوار سے لگانے کیلئے الیکشن سسٹم جان بوجھ کر روکا گیا : ثروت اعجاز

محب وطنوں کو دیوار سے لگانے کیلئے الیکشن سسٹم جان بوجھ کر روکا گیا : ثروت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ الیکشن سسٹم بیٹھا نہیں بٹھایا گیا جعلی نتائج کو مسترد کرتے ہیں ،نتائج کی پرواہ نہیں عوام اب سب پہچان چکے ہیں پیچھے کون ہے ، انتخابات میں پاکستان سے محبت اور اس کیلئے مرمٹنے والوں کو دیوار سے لگایا گیا ہے ،آزادانہ خارجہ وداخلہ پالیسی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ،ملک کو کمزور ہوتا دیکھنا نہیں چاہتے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ملک دشمن قوتیں فائدہ اْٹھائینگی،دھاندلی اور نتائج چوری کرنے میں الیکشن کمیشن ملوث ہے ،احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں جعلی نتائج کے خلاف سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ،صوبائی وڈویژنل صدور کا اجلاس طلب کرلیا ہے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی حب الوطنی اور قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے اور دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں ،ملک کے اداروں کو خود مختار اور فعال دیکھنا چاہتے ہیں ،انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود حکومت ہے ،عوام کو انصاف دلانے کیلئے سہولتیں فراہم کرنا حکمرانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،استحصالی قوتوں کا خاتمہ اور غربت سے نجات چاہتے ہیں ،فلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنانا ہے تو دعوؤں سے نہیں عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سازی میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے لیکن آئین کی بالادستی کو حکومت سازی کرتے ہوئے ملحوظ خاص رکھا جائے ،پاکستان کے عوام کو ہر ادوار میں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا موجودہ آنیوالی حکومت سے اْمید ہے کہ وہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق مہیا اور مسائل کو حل کریگی ،ایوانوں میں نہیں ہیں مگر عوامی ایشوز پر خاموش نہیں بیٹھیں گئے سول اپوزیشن کی تحریک بھی چلانی پڑی تو چلائینگے۔
ثروت قادری

Back to