دربار بی بی پاکدامن کے اچراف مسماری آپریشن ، گدا گروں اور نشئیوں کے خلاف بھی کارروائی

دربار بی بی پاکدامن کے اچراف مسماری آپریشن ، گدا گروں اور نشئیوں کے خلاف بھی ...

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے کہ دربار حضرت بی بی پاکدامن کے اردگرد تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اوردربار حضرت بی بی پاکدامن کی جانب جانے والے راستوں میں سے عارضی اور پختہ تجاوزات کو گرانا شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے سی شالیمار نے حضرت بی بی پاکدامن دربار سے ملحقہ تجاوزات کی مد میں آنے والی دو دوکانوں کو گرا دیا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسطرح انہوں نے بتایا کہ دربار حضرت داتا گنج بخش کے اردگرد بھی تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے نظام کو تیز کر دیا گیا ہے اور وہاں پر موجود گداگروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ان کو رائیونڈ میں بنائے گئے بھکاری ہاؤس میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دربار کے اردگرد نشئی افراد کو اٹھا نے کے حوالے سے بھی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے دربار حضرت بی بی پاکدامن کا دورہ بھی کیااور دربار کی جانب جانے والے راستوں پر تجازات کے حوالے سے آپریشن کا جائزہ لیا ۔آپریشن اے سی (شالیمار) لیاقت بیگ کی نگرانی میں جاری ہے۔اسطرح انہوں نے دربار حضرت بی بی پاکدامن سے ملحقہ قبرستان کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر

مزید : میٹروپولیٹن 1