پوسٹ گریجوایٹ انڈکش کمیٹی کا پہلا اجلاس،ڈاکٹروں کے ہسپتالوں میں داخلوں پر غور

پوسٹ گریجوایٹ انڈکش کمیٹی کا پہلا اجلاس،ڈاکٹروں کے ہسپتالوں میں داخلوں پر ...

لاہور(جنرل رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے ٹیچنگ ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر انسٹیٹیوشنز میں داخلوں کے لئے نو تشکیل شدہ پی جی انڈکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفر کی زیر صدارت منگل کے روز محکمہ صحت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ پی جی انڈکشن کمیٹی کے ارکان کو سینٹرل انڈکشن پالیسی اورآن لائن داخلوں کے طریقہ کار بارے بریفنگ دی گئی اور اب تک کئے گئے داخلوں کے بارے معلومات فراہم کی گئیں۔اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر ، پرنسپل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسر محمود ایاز، پروفیسر سید محمد اویس، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی بدر منیر، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر شہناز ، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سلمان شاہد ، ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر شاہد لطیف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ ثاقب ظفر نے کہا کہ پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے معاملات کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کے لئے کمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار منعقد ہوا کرے گا ، سسٹم میں جہاں کہیں بہتری کی گنجائش ہوگی معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1