تحریک منہاج القرآن71واں یوم آزادی کلین پاکستان کے عنوان سے منائے گی

تحریک منہاج القرآن71واں یوم آزادی کلین پاکستان کے عنوان سے منائے گی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) تحریک منہاج القرآن لاہور71واں یوم آزادی ’’گرین پاکستان، کلین پاکستان‘‘ کے عنوان سے منائے گی، لاہور سمیت پورے ملک میں شجرکاری مہم چلائی جائے گی، 14اگست کو یوم آزادی پر جتنی جھنڈیاں اتنے پودے لگانے کی مہم شروع کی جائے گی، ’’گرین پاکستان، کلین پاکستان ‘‘ کے عنوان سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز، واک کے ذریعے آگاہی مہم شروع کی جائے گی، سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء طالبات اساتذہ کو بھی اس مہم کا حصہ بنایا جائے گا،لاہور سے آگاہی مہم شروع کی جائے گی کہ ہر پاکستانی آزادی کے اس مہینے میں کم از کم ایک پودا ضرور لگائے ملک کو سرسبز اور شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے، ان خیالات کااظہار تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر نائب امیر لاہور محمد حنیف قادری، نائب امیر حفیظ اللہ جاوید، ناظم تحریک منہاج القرآن لاہور اشتیاق حنیف مغل، ناظم ویلفیئر ثناء اللہ خان، ممتاز حسین، رمضان ایوبی، اصغر ناز، ریحان چودھری، حافظ صفدرعلی ،یونس نوشاہی، علامہ امداد اللہ شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ لاہور سمیت پورے ملک میں برسوں سے شجرکاری مہم جاری ہے، مرکزی و صوبائی حکمران اور ضلعی انتظامیہ موسم بہار میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہیں، تحصیل سے لے کر ڈویژن سطح تک تمام سرکاری دفاتر میں اربوں روپے کے پودے لگائے جاتے ہیں لیکن پودے لگانے کی رسم مکمل کرنے کے بعد ان پودوں کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے کبھی بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے، انہوں نے کہا کہ جتنے درخت لگائے گئے اگر ان میں سے 20فیصد بھی برقرار رہتے تو آج ملک کا موسم اور ہوتا، افسوس کروڑوں روپے کے پودے لگانے کے باوجود درختوں کا رقبہ بڑھنے کی بجائے روزبروز کم ہورہا ہے، ماحول اور موسم بہتر بنانے کیلئے ملک کا 25فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہونا چاہیے مگر اربوں روپے سالانہ خرچ کرنے کے باوجود پاکستان میں جنگل صرف 4فیصد کے قریب ہیں

منہاج القرآن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...