تحریک انصاف کے غبارے سے پہلے 100دنوں میں ہوا نکل جائیگی،پیر اشرف

تحریک انصاف کے غبارے سے پہلے 100دنوں میں ہوا نکل جائیگی،پیر اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ ( نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء اور نو منتخب پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا مسلم لیگ (ن) ملک میں افرا تفری کی کیفیت پیدا نہیں کر نا چاہتی سیاسی عمل جاری رکھنے کے لیے پارلیمنٹ میں جانے کا راستہ چنا گیا ہے ،تحریک انصاف کے غبارے سے پہلے ہی 100دنوں میں ہی ہوا نکل جائے گی ، ماسوائے پی ٹی آئی کے تمام سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے انتخابی حلقہ کے علاقے ونڈالہ دیا ل شاہ ، رچنا ٹاؤن ، پولے ڈسنوال اوردیگر مقامات میں ووٹروں کو شکریہ ادا کر نے کے موقع پر میڈ یا گفتگو کر تے ہو ئے کیا ، نو منتخب پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ وہ حلقے کی تعمیرو ترقی کے لیے پہلے سے بھی کوشاں رہیں گے اور حلقے کو ضلع شیخوپورہ کا ایک ماڈل حلقہ بنا نے کے لیے کوشش نہ چھو ڑوگا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کو تسلیم کر ے اور مسلم لیگ ( ن ) کی اکثریت کو تسلیم کر ے ،نو منتخب پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا مسلم لیگ ( ن ) نے ہر دور میں عوام کی خدمت اور ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شاندار ریکار ڈ قائم کیے ہیں ۔