عالمی رابطہ ادب اسلامی کا اجلاس،ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا

عالمی رابطہ ادب اسلامی کا اجلاس،ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدرمولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، ڈاکٹر حافظ محمد زاہد ، عابد محمود قریشی،سید فہیم الحسن تھانوی، عالمی رابطہ ادب اسلامی کے مرکزی ترجمان حافظ مجیب الرحمن اور محمد اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں خواتین اور بچوں کے ادب پر لٹریچر کی ضرورت اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 6 ستمبر کو عالمی رابطہ ادب اسلامی کے زیر اہتمام قیام پاکستان کے حوالہ سے علماء کی ادبی خدمات پر سیمینار کرایا جائے گا جبکہ دینی مدارس کے طلبہ میں بھی علمی و ادبی عنوانات پر مضمون نویسی کا مقابلہ کروایا جائے گا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عالمی رابطہ ادب اسلامی ایک اہم اجلاس جلد ہی فیصل آباد میں رکھا جائے گا جس میں مرکزی عہدیداران شرکت کرتے ہوئے فیصل آباد میں بھی سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کرنے کے بارے میں مشاورت کی جائے گی اس موقعہ پر عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے مرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے ملک کی امن و سلامتی ،ترقی و استحکام کے لیے دعا کی۔

عالمی رابطہ ادب

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...