حکومت نعلینؐ پاک چوری کی از سر نو تحقیقات کرائے،علامہ ممتاز اعوان

حکومت نعلینؐ پاک چوری کی از سر نو تحقیقات کرائے،علامہ ممتاز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)کل جماعتی ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور تحریک بازیابی نعلین پاکؐ کے زیر اہتمام 31جولائی 2002کو لاہور بادشاہی مسجد تبرکات گیلری سے محکمہ اوقاف کی زیر تحویل چورائے گئے نعلین پاکؐ کی چوری کو طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود تاحال عدم بازیابی اور چوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف کل جماعتی عظمت نعلین مصطفیؐ کانفرنس ایوان مشائخ 10شالیمار روڈ لاہور میں الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے تمام مکاتب فکر کی قابل ذکر 15بڑی مذہبی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جمعیت علماءِ اہلسنت، مجلس احرار اسلام، جے یوپی ،عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت، مصطفائی جسٹس موومنٹ، تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ ، جمعیت اہلحدیث ، جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ ، تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت ،خاکسار تحریک،تحریک بازیاب�ئ نعلین پاک اتحاد علماء کونسل اورتحریک اتحاد بین المسلمین کے رہنماؤں علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا یوسف احرار، پیر اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد چشتی،مولانا غلام حسین نعیمی ، پیر جمشید احمد نورانی،مولانا محمد حنیف حقانی، میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، مولانا عاصم مخدوم،مفتی عاشق حسین ، مولانا عبد الستار نیازی،پیر ایس اے جعفری، علامہ اصغر عارف چشتی، مولانا عبد اللہ روپڑی،الحاج پیر محمد ناصر، علامہ وقار الحسنین نقوی ودیگر نے شرکت کی کل جماعتی کانفرنس میں 15مذکورہ بالامذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے نعلین پاکؐ کی تاحال عدم بازیابی پر شدید احتجاج کیا اور کہاکہ طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود نعلین پاکؐ کی عدم بازیابی اور چوروں کی عدم گرفتاری ایک بڑا المیہ ہے نئی بننے والی حکومت نعلین پاکؐ چوری کی ازسرنو تحقیقات کرائے
علامہ ممتاز