ہارس ٹریڈنگ نے (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست کا پول کھول دیا

ہارس ٹریڈنگ نے (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست کا پول کھول دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد نظریاتی جماعت ہے تحریک انصاف اور ن لیگ کی ہارس ٹریڈنگ نے دونوں جماعتوں کے نظریات کا پول کھول دیا عوام دونوں جماعتوں کی اقتدار کی لڑائی کو اچھی طرح جان چکے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ اور ن لیگ کی محاز آرائی کی سیاست ملک کے لئے زہر قاتل ہے۔ عمران خان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام باشعور ہیں۔ وہ عمران خان کی یو ٹرن کی سیاست کو جان چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا جینا اور مرنا عوام کے لئے ہے پیپلز پارٹی اپنی ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے شہید بھٹو اور بی بی شہید کے فلسفے پر عمل کر رہی ہے

چن

مزید : میٹروپولیٹن 1