حکومت تجارتی خسارہ پورا کرنے کیلئے فور ی اقدامات اٹھائے

حکومت تجارتی خسارہ پورا کرنے کیلئے فور ی اقدامات اٹھائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ نئی حکومت 40بلین تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے کیونکہ بڑھتا ہوا تجارتی و مالی خسارہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ممبر ہونے کی وجہ سے ہم درآمدات پرپابندی نہیں لگا سکتے اس لیے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ سے ہی تجارتی خسارہ کو کنٹرول کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے صرف ایک بلین ڈالر پاکستان آئے ۔اس لیے ایمنسٹی سکیم کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے اور اس کافیصلہ نئی آنے والی حکومت پر ڈال دیا جائے کیونکہ نئی حکومت کا اپنا ایک نیا ویژن ہے۔
خادم حسین