پیپلز پارٹی جمہوریت پرکسی صورت آنچ نہیں آنے دے گی

پیپلز پارٹی جمہوریت پرکسی صورت آنچ نہیں آنے دے گی

لاہور(نمائندہ خصو صی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ تمام تر سیاسی جماعتوں نے الیکشن پر اپنے تحفظات کااظہار کیا ہے جس سے الیکشن کا عمل مشکوک ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی جمہوری عمل کا حصہ بنے گی اور پارلیمنٹ میں جا کر اپنا کردار ادا کرے گے۔ انہوں نے کہا ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں بھی پارلیمانی فورم، جمہوری فورم کو کمزور کرنے کی بجائے مضبوط بنائیں جمہوریت ہی بہترین نظام ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقا کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی جمہوریت پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔

میاں ایوب

مزید : میٹروپولیٹن 1