اپوزیشن جماعتوں کو پی ٹی آئی کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی

اپوزیشن جماعتوں کو پی ٹی آئی کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی

لاہور(سٹی رپورٹر ) مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ہے ،تمام بین الاقوامی ادارے انتخابات کو شفاف قرار دے چکے ہیں لیکن اپوزیشن ان انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،میاں کامران سیف نے کہا کہ ابھی حکومت قائم نہیں ہوئی لیکن اپوزیشن احتجاجی تحریکوں اور گرینڈ الائنس بنارہی ہے ،میں نہ مانوں کی سیاست کرنے والے 5سال تک حکومتی مدت مکمل ہونے کا انتظار کریں ۔

کامران سیف

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...