کل جماعتی کانفرنس کا مضحکہ خیز انجام پوری قوم نے دیکھ لیا

کل جماعتی کانفرنس کا مضحکہ خیز انجام پوری قوم نے دیکھ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصو صی ) تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُترنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا اب اُن کے پاس تحریک انساف کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں کل جماعتی کانفر نس کا مضحکہ خیز انجام پور قوم نے دیکھ لیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی شور مچانے والوں کو کہہ چکے ہیں کہ جس کو بھی انتخاب کے حوالے سے تحفظات ہیں وہ اُس حلقے میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن مخالفین پریس کانفرنسوں کے ذریعے دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں عملی طور پر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شور مچانے کی بجائے تحریک انصاف کو ملکی تعمیر کے لئے کام کرنے دیا جائے اور ملک کو آگے لے جانے کے لئے اُن کے پاس اگر کوئی تجاویز ہیں تو وہ دیں۔
مراد راس