رحمت میموریل سکول کے وفدکا دورہ ایوان کارکنان، تصویری گیلری بھی دیکھی

رحمت میموریل سکول کے وفدکا دورہ ایوان کارکنان، تصویری گیلری بھی دیکھی

لاہور(سٹی رپورٹر)رحمت میموریل سکول اکیڈمی‘ امامیہ کالونی‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور مدرسہ تعلیم القرآن‘ نواز موڑ باگڑیاں‘لاہورکے طلبا اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے قصرِ بہبود‘ ماڈل ٹاؤن ‘لاہور‘جامعہ منظور الاسلامیہ‘ عیدگاہ ‘لاہور کینٹ ‘جناح اکیڈمی‘ علم دین بلاک بیگم کوٹ شاہدرہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 489تھی۔

دورہ

مزید : میٹروپولیٹن 1