انسداد ڈینگی مہم کے خلافکارروائیاں تیز رکھی جائیں،محکمہ تحفظ ماحولیات
لاہور(سٹی رپورٹر ) موجودہ سیزن میں ڈینگی کے خلاف کارروائیوں میں نرمی نہیں ہونی چاہیے اور اس اہم فریضے کو صرف رسمی نہ لیا جائے بلکہ متعلقہ محکمے احساس ذمہ داری سے ڈینگی لاروا کاانسداد یقینی بنائیں،محکمہ تحفظ ما حو لیا ت کے ذرا ئع نے بتا یا کہ انسداد ڈینگی کی آؤٹ ڈور سرویلنس کے حوالے سے شہر کے ہاٹ سپارٹس کو با قا عدہ چیک کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی مہم میں مرد اورخواتین سرویلنس کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی سٹاف کی کارکردگی،ڈینگی ان ڈور وآؤٹ ڈور سرویلنس کے نتائج بہت بہتر ہیں ،انہوں نے کہا کہ ٹیموں کو بارش کے باعث ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ حا لیہ با رشوں کے باعث شہری بجلی کے کھمبوں کے قریب اور ناپختہ چھتوں کے نیچے کھڑے نہ ہوں اوراپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
تحفظ ماحولیات