حفظان صحت کے اصولوں کی کلاف ورزی ، جوس برف ساز فیکٹری اور بیکری یونٹ سیل

حفظان صحت کے اصولوں کی کلاف ورزی ، جوس برف ساز فیکٹری اور بیکری یونٹ سیل

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں غیر معیاری اور ناقص اشیاء خوردونوش فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائیا ں کرتے ہوئے کیمیکلز اور مصنوعی ذائقوں سے جوس تیار کرنے والی فیکٹری، آلودہ پانی سے برف تیار کرنے پر آئس فیکٹری ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی اور ناقص انتظامات پر سوئٹس اینڈ بیکرزاور ممنوعہ گٹکا کی فروخت پان شاپ کو سیل کر دیا۔جبکہ 1100پیکٹ گٹکا برآمد کر کے تلف کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں غیر معیای خوراک مہیا کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے راوی روڈ پر واقع بیجنگ جوس نامی فیکٹری کو معروف برانڈز کے جعلی جوس تیار کرنے،صفائی کے ناقص انتظامات ہونے ، کیمیکلز ،فلیورز اور کاسمیٹکس رنگوں کا استعمال کرنے پر جوس فیکٹری کو سیل کر دیا ۔جبکہ بند روڈ کے علاقے میں ناقص پانی سے برف تیار کرنے والی فیکٹری پر معائنہ کے دوران آلودہ پانی ،واٹر فلٹر کی عدم موجودگی، زنگ آلود برتن استعمال کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،آئس بلاکس میں حشرات کی موجودگی اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر آئس فیکٹری کو سیل کر دیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جلو موڑ پر واقع معروف سوئیٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو ٹیکسٹائیل کلرز ،سکرین کا استعمال کرنے،حشرات کی بھرمار،غیر معیاری انتظامات اور زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی پر سوئٹس اینڈ بیکرز کو سیل کر دیا ۔مزید برآں گڑھی شاہو میں موجود ملک جی پان شاپ کو مضر صحت گٹکا فروخت کرنے،ناقص انتظامات اور بدبودار ماحول کی وجہ سے پان شاپ کو سیل کردیا اور1100پیکٹ گٹکا برآمد کر کے تلف کر دیا۔اس موقع پر پنجاب فوڈ اٹھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ راوی روڈ پر کام کرنے والی جوس فیکٹری میں فروٹ کا سرے سے نام و نشان بھی نہیں پایا گیا۔جبکہ برف کی تیاری میں آلودہ، جراثیم زدہ پانی، زنگ آلود برتن استعمال کیے جا رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاوٹ مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے کاروائیاں تسلسل سے جاری ہیں۔

سیل

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...