طویل جدوجہد کے بعد قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ، عبدالعلیم خان

طویل جدوجہد کے بعد قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ، عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام کے دیے ہوئے مینڈیٹ کے مطابق عمران خان کا مستحکم اور خوشحال پاکستان کا خواب ہر حال میں شرمندہ تعبیر کریں گے اور ہر شہری کو اُس کے بنیادی شہری وآئینی حقوق فراہم کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 22برسوں طویل جدوجہد کے بعد قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے جس کیلئے کپتان کے ویژن کو کامیاب کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن اور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ سے بھٹکانے والوں کو سیاسی رسوائی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 25جولائی کے انتخابی نتائج کی روشنی میں وفاق اور صوبوں میں حکومتوں کے قیام کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل کر چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم سب کی کپتانی اُس شخصیت کے ذمے ہے جو ہر امتحان میں سرخروہوئے ہیں ،پاکستان کو عالمی کرکٹ کپ سے لے کر شوکت خانم کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی جیسے کامیاب منصوبوں سے ہمکنار کرنے والے عمران خان اس میدان میں بھی کامیاب و کامران ٹھہریں گے اور ملک سے کرپشن ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کی جنگ میں بھی فاتح قرار پائیں گے ۔

عبدالعلیم خان

مزید : صفحہ آخر


loading...