عمران خان سے بغیرحلف پروٹوکول کی واپسی کیلئے پٹیشن دائر

عمران خان سے بغیرحلف پروٹوکول کی واپسی کیلئے پٹیشن دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی) حلف اٹھائے بغیرعمران خان کو وزیر اعظم کادیاجانے والا پروٹوکول واپس لینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔یہ آئینی درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن آف پاکستان اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیاہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول استعمال کرنا غیر قانونی اقدام ہے،درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ہی سرکاری امراعات اور پروٹوکول کا استعمال کر رہے ہیں،عمران خان عوام کے ٹیکس کے پیسے سے پروٹوکول لے رہے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو عمران خان سے وی آئی پی پروٹوکول واپس لینے کے احکامات جاری کرے۔

پروٹوکول واپسی

مزید : صفحہ آخر