مرکزی حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ اراکین کی تعداد مکمل ہے: بابر اعوان

مرکزی حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ اراکین کی تعداد مکمل ہے: بابر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کو گرانا اور اب پی ٹی آئی کی حکومت بنانا ان کا مشن ہے،پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا نام صرف عمران خان جانتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف اور منتخب اراکین مل کر حکومت قائم کریں گے،انہوں نے کہا کہ مرکز میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کے پاس مطلوبہ اراکین کی تعداد مکمل ہے،ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پہلے پچھلی حکومت گرانے کا کام کر رہے تھے اب نئی حکومت بنانے کا کام کر رہے ہیں،ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کسے دینی ہے اس کا نام عمران خان ہی جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ق لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -