این اے91اور71‘ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں دائر

این اے91اور71‘ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی) قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 91 اور این اے 71کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائرکر دی گئی ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون کی این اے 106 فیصل آباد سے کامیابی کو بھی چیلنج کر دیا گیا ہے،درخواستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کرنے کی استدعاکی گئی ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار عامر سلطان چیمہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ ان کے مد مقابل امیدوار ذوالفقار احمد کو 279 ووٹ زیادہ ہونے کی بناء پر جیت کا حقدار قرار دیا گیا،درخواست میں کہا گیاکہ ریٹرننگ افسر نے کسی قانونی جواز کے بغیر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی،درخواست میں استدعا کی گیا کہ عدالت اس حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا،این اے 71 گجرات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے تحریک انصاف کے ناکام امیدوارالیاس چوہدری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ رانا ثناء اللہ کے خلاف ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ دھاندلی سے الیکشن جیتے ہیں۔حلقے میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم جاری کیا جائے

درخواستیں دائر

مزید : صفحہ آخر