اسد عمر نے ہفتے کے روز چھٹی بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی

اسد عمر نے ہفتے کے روز چھٹی بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی
اسد عمر نے ہفتے کے روز چھٹی بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر ہفتے کے روز چھٹی ختم کرنے کی اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔اسد عمر نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤ  نٹ پر تردید کی اور کہا ہے کہ کسی دن کی چھٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ اسد عمر وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے کے بعد بینکنگ سیکٹر اور بعض ایسے حکومتی ادارے جہاں ہفتے کے روز تعطیل ہوتی ہے اسے ختم کردیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -