این اے 140 ، رانا محمد حیات نے دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع کرادی

این اے 140 ، رانا محمد حیات نے دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع کرادی

اسلام آباد( آئی این پی)حلقہ این اے 140 قصور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمد حیات نے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کے لئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 140قصور سے امیدوار رانا محمد حیات نے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد حیات نے کہاکہ میرے حلقے میں 2لاکھ 80ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے ، جبکہ مسترد ووٹوں کی تعداد ساڑھے 7ہزار ہے ،مجھے 236ووٹوں سے ہرایا گیا، انہوں نے کہا کہ کسی وکیل کو بھی ریٹرننگ افسر کے دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ، میں چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ جوظلم ہو رہا ہے اس کو روکا جائے، انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور این اے 140کے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف کاروائی کی جائے ، رانا محمد حیات نے کہا کہ میرے حلقے میں ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں گنتی کرائی جائے ،

رانا محمد حیات

مزید : صفحہ آخر


loading...