شمالی کوریا نے پھر میزائل تیار کرنا شروع کر دیئے : امریکی انٹیلی جنس کا دعوی

شمالی کوریا نے پھر میزائل تیار کرنا شروع کر دیئے : امریکی انٹیلی جنس کا دعوی

واشنگٹن(اظہر زمان، بیوریوچیف) امریکہ کے انٹیلی جنس اداروں نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے ایک فیکٹری میں نئے میزائل تیار کرنا شروع کر دیئے ہیں۔امریکی میڈیا نے ان اداروں کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتا یا ہے یہ میزائل اس فیکٹری میں تیار کئے جارہے ہیں جہاں قبل از یں انٹر کانٹینٹل بیلسٹک میزائل بن رہے ہیں جو امریکہ تک مارکر سکتے ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں نے کہا ہے اس فیکٹری کی دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب واقع ان تنصیبات میں کم از کم ایک میزائل یا شاید دو میزائل تیار ہو رہے ہیں۔ یہ اطلاعات اسوقت منظر عام پر آئی ہیں جب شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان جوہری ہتھیاروں کو بتدریج ختم کرنے کیلئے معاہدہ ہو چکا ہے اور اس پر عملدرآمد کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔ صدر ٹرمپ معاہدے کے بعد پیغام دے چکے ہیں اب شمالی کوریا کی طرف سے کسی قسم کا جوہری خطرہ باقی نہیں رہا جبکہ ان انٹیلی جنس اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا سلسلہ بند نہیں کیا۔

امریکی انٹیلی جنس

مزید : صفحہ آخر