چیف جسٹس نے خاتون درخواست گزار کی نظرثانی اپیل کیلئے 10ہزار روپے عدالتی فیس ادا کی

چیف جسٹس نے خاتون درخواست گزار کی نظرثانی اپیل کیلئے 10ہزار روپے عدالتی فیس ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس ثاقب نثار نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون درخواست گزار کی نظرثانی اپیل کیلئے 10ہزار روپے عدالتی فیس ادا کی۔ منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون درخواست گزار کی فیس جمع کرا دی، خاتون کو چھٹیاں کرنے پر 2014میں ملازمت سے نکال دیا گیا تھا، اس سے پہلے سپریم کورٹ نے خاتون کی درخواست مسترد کر دی تھی، خاتون نے بتایا کہ 14سال پہلے شوہر انتقال کر گیا، 5بچوں کی پرورش کی ذمہ داری ہے، خاتون نے عدالت میں آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ نظرثانی اپیل کیلئے پیسے نہیں ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے 10ہزار روپے عدالتی فیس ادا کی۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ آخر


loading...