امین وینس ‘ حیدر اشرف،عمر ورک کیخلا ف نیب میں تحقیقات شروع

امین وینس ‘ حیدر اشرف،عمر ورک کیخلا ف نیب میں تحقیقات شروع

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیب حکام نے پولیس کے تین اعلیٰ حکام کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں ان پولیس افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے کرپشن کے ذریعے لاہور میں کروڑوں روپے کی جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق لاہور کے سابق ڈی آئی جی امین واینس ‘ سابق ڈی آئی جی پولیس لاہور حیدر اشرف اور کرائم انویسٹی گیشن منیر عمر ورک کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نیب حکام نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو ایک مراسلہ بھیجا ہے اور حکم دیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ان تین پولیس افسران کے نام پر خریدی گئی اور بیچی گئی اور ٹرانسفر کی گئی جائیدادوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ پولیس حکام نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے اور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے مختص فنڈز کو ہضم کر گئے ۔ جبکہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مجرموں سے بھاری رشوت لینا پولیس افسران کی گھٹی میں شامل ہے لاہور سے ہر ماہ ایک ارب روپے کا بھتہ پولیس افسران وصول کرتے ہیں جس سے پولیس افسران اب ارب پتی بن چکے ہیں ان کی جائیدادیں ان کے ذرائع آمدن سے کئی گنا زیادہ ہیں اس لئے نیب حکام نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تحقیقات شروع

مزید : صفحہ آخر