پنجاب میں اکثریت کونظراندازکرنے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے،سعد رفیق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ( ن) کے رہنما سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب میں اکثریت کو نظر انداز کیاگیاتونتائج اچھے نہیں ہوں گے،حکومت سے پہلے اپوزیشن کی تشکیل اہم پیغام ہے،وفاق اورپنجاب میں پی ٹی آئی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شہبازشریف کااپوزیشن لیڈرکاکردارحکومت کوچین سے نہیں بیٹھنے دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحادیوں کیساتھ ساتھ دیگرارکان سے بھی رابطے ہیں اور اگرپنجاب میں حکومت نہ بنا سکے تو اپوزیشن کا کردار بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔
سعد رفیق