ذرائع ابلاغ کو غیر معمولی آزادی حاصل ہے، نگران

ذرائع ابلاغ کو غیر معمولی آزادی حاصل ہے، نگران

اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور بروقت پرامن انتخابات کا انعقاد ایک اہم سنگ میل ہے جس سے ملک میں تیسری بار جمہوری طور پر اقتدار کی منتقلی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں اٹلی کے سفیر STEFANO PONTECORVO سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ منتخب حکومت ملک کے اداروں کو مزید مضبوط اور طاقتور بنائے گی۔نگران وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ریاست ہے جہاں ذرائع ابلاغ کو غیرمعمولی آزادی حاصل ہے اور اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت آئین پاکستان میں دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کو ثقافت اور اطلاعات کے شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں اور مختلف شعبوں میں مثر تعاون دونوں ملکوں کیلئے مفید ہے۔اٹلی کے سفیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون اور شراکت میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

نگران وزیر اطلاعات

مزید : صفحہ آخر


loading...