قومی اسمبلی کے 61 حلقوں کے فارم 49 الیکشن کمیشن کوموصول نہ ہو سکے

قومی اسمبلی کے 61 حلقوں کے فارم 49 الیکشن کمیشن کوموصول نہ ہو سکے

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 61 حلقوں کے فارم 49تاحال موصول نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حلقوں کے قومی و صوبائی اسمبلی کے فارم 49 فوری طور پر ارسال کیے جائیں۔ خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے قومی اسمبلی کے حلقے 12 اور پنجاب کے 34 حلقوں کے فارم 49 موصول نہیں ہوئے۔ سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقے 10 اور بلوچستان کے 5 حلقوں کے فارم 49 موصول نہیں ہوئے۔

فارم 49

مزید : صفحہ آخر


loading...