دوسرے ریجنز میں تبدیل شدہ بااثر پولیس انسپکٹروں کی واپسی شروع

دوسرے ریجنز میں تبدیل شدہ بااثر پولیس انسپکٹروں کی واپسی شروع

فیصل آباد(نامہ نگار) الیکشن 2018کی پالیسی کے تحت ایک ریجن سے دوسرے ریجن میں تبدیل کئے گئے بااثر پولیس انسپکٹروں کی اپنے پرانے اضلاع میں واپسی شروع ہو گئی ہے،جبکہ فیصل آباد سے بھی متعدد پولیس افسر اور انسپکٹر مختلف بہانوں سے چھٹیاں لے کر اپنے تبادلوں کی کوشش کرنے کے لیئے اپنے مہربانوں سے رابطوں کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جن میں ایس پی کی سطح کے آفیسر بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس اسٹیبلیشمنٹ پنجاب کے احکامات کے تحت پولیس انسپکٹر احمد خان کو 22جون کو روالپنڈی سے لاہور تبدیل کیا گیا تھا، جنہیں اب واپس لاہور سے روالپنڈی ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر محمد نعین کو ملتان سے 22جون کو ڈی جی خان ٹرانسفر کیا گیا تھا جن کا تبادلہ اب منسوخ کر کے واپس ملتان بھیج دیا گیا ہے۔انسپکٹر طاہر اعجاز کو بھی 22جون کو ملتا ن سے بہاولپورٹرانسفرکیا گیا تھا ان کا تبادلہ منسوخ کر کے اب انہیں واپس ملتان بھیج دیا گیا ہے۔ انسپکٹر محمد جمیل کو 22جون کو ملتان سے ڈی جی خان ٹرانسفر کیا گیا تھا ان کا تبادلہ منسوخ کر کے انہیں واپس ملتان بھیج دیا گیا ہے۔ اسی طرح انسپکٹر مطیع اللہ ایس ایچ او ماچھیوال کو ڈی جی خان ٹرانسفر کر دیا گیاتھا جو اب ریٹائر منٹ کے قریب ہیں۔

فیصل آباد؍ پولیس

مزید : صفحہ آخر


loading...