امریکی حکام کے رویے میں پاکستان مخالف جذبات نہیں دیکھے ،علی جہانگیر

امریکی حکام کے رویے میں پاکستان مخالف جذبات نہیں دیکھے ،علی جہانگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں وسعت اور مزید بہتری کیلئے انکی کوششیں جاری ہیں،امریکی حکام نے پاکستان میں بننے والی نئی متوقع حکومت سے بھی ملکر کام کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے،رواں ماہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ہونے والی ملاقات بھی متاثر کن رہی تھی اور میں نے امریکی حکام کے رویے میں پاکستان کے بارے کسی قسم کی مخالفانہ جذبات نہیں دیکھے،پاکستان اور امریکا کے تجارتی تعلقات جلد بڑھیں گے اور عنقریب امریکا کی کئی کمپنیاں پاکستان میں نظر آئیں گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹی ڈی اے پی)کے سابق چیف ایگزیکٹوآفیسر اور ایف پی سی سی آئی میںیونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرسے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ان سے ملاقات کی تھی۔اس موقع پر ایس ایم منیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے اس لئے امریکی مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اورپاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے جدید خطوط پر کام کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -