بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،چودھری سرور

بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،چودھری سرور

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ظلم کیا جارہاہے ، بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں بلکہ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم کیا جا رہا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ2013کے الیکشن کے بعد عمران خان نے کہا کہ چار حلقے کھول دو اور چار حلقے کھولنے میں چار سال لگ گئے لیکن ہم اب کہہ رہے ہیں آپ جہاں کہتے ہیں ہم حلقہ کھولنے کے لئے تیار ہیں ۔ اگرہم کو کوئی ڈر ہوتا تو ہم یہ بات نہ کرتے ۔ بین الاقوامی مبصرین نے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے الیکشن سے میں نے ایک بات سیکھی ہے کہ حلقہ میں برداری کو دیکھنا پڑتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے حوالے سے جو تحفظات ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہئے اور ہم اس حوالے سے پوری تسلی کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی طور پر بڑے باشعور ہوچکے ہیں اور جو سیاسی جماعتوں کی جانب سے اقدامات کئے جاتے ہیں اس پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر