وزارت مذہبی امور سرکاری سکیم کے عازمین کو دو دن پہلے ویزے لگے پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام

وزارت مذہبی امور سرکاری سکیم کے عازمین کو دو دن پہلے ویزے لگے پاسپورٹ فراہم ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور سرکاری حج سکیم کے عازمین کو دو دن پہلے حاجی کیمپوں میں ویزے لگے پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام ،عازمین حج ائیر لائنز اور وزارت کے دفاتر کے درمیان فٹ بال بن گئے ،بعض ائیر لائنز آج فلائٹ ہے آج صبح پاسپورٹ دینے پر مجبور ،وزارت مذہبی امور پاسپورٹ فراہم کرے گی تو ہم اپنے عازمین کو پاسپورٹ فراہم کر سکیں گے ائیر لائنز کا موقف،ہفتہ،اتوار سعودی قونصلیٹ اسلام آباد اپ گریڈیشن کی وجہ سے بند تھا جس کی وجہ سے سارا نظام ڈسٹرب ہوا ورنہ دو دن پہلے پاسپورٹ دینے کا عمل جاری تھا وزارت مذہبی امور لا موقف۔

مزید : صفحہ آخر