جگنو محسن نے مسلم لیگ( ن) میں شمولیت اختیار کرلی، قیاس آرائیاں

جگنو محسن نے مسلم لیگ( ن) میں شمولیت اختیار کرلی، قیاس آرائیاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عام انتخابات میں پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور پنجاب میں حکومت کے قیام کیلئے ایک ایک امیدوار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پنجاب اسمبلی کی نشست پر جن سینکڑوں امیدواروں نے فتح اپنے نام کی انہی میں سے ایک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے تاہم اب صحافی مہمل سرفراز نے اس سوال کا جواب دے کر تمام چہ میگوئیاں ختم کردیں ۔سوشل میڈ یا پر حنا بٹ نامی لڑکی نے سوال کیا کہ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ؟اس پر جواب دیتے ہوئے مہمل سرفراز نے کہا کہ یہ سچ بات نہیں ہے ،جہاں تک مجھے پتہ ہے ،جگنو محسن نے تمام جماعتوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے ہی پنجاب اسمبلی میں آئیں گی ۔

جگنو محسن / قیاس آرائیاں

مزید : صفحہ آخر