پاک روس بحری تعاون‘ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پاک روس بحری تعاون‘ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ماسکو(صباح نیوز) پاکستان اورروسی فیڈریشن نے بحری تعاون سے متعلق مفاہمت کی ایک یادد اشت پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت پردستخط بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل کلیم شوکت کے دورہ روس کے موقع پر کئے گئے۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مفاہمت کی اس یادداشت سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ بحری تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وائس چیف آف نیول سٹاف نے روسی فیڈریشن کے کمانڈر ان چیف سے بھی ملاقات کی۔ دونوں نے بحیرہ ہند میں سکیورٹی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یادداشت؍دستخط

مزید : صفحہ آخر


loading...