محمد خاں بھٹی نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا چارج سنبھال لیا
لاہور (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے دور میں 9 سال تک زیر عتاب جبری رخصت پر رہنے والے غیر فعال سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے گزشتہ روز اچانک ہی اپنی چھٹیاں منسوخ کرکے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ ان کا شمار چودھری پر ویز الہی کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے اور انہوں نے اپنی حکومت کی آئینی مدت کے خاتمے سے قبل ہی انہیں ترقی دیکر سیکرٹری بنایا تھا ۔ محمد خاں بھٹی مسلم لیگ (ق )کے دور میں سیکرٹری اسمبلی تھے وہ گریڈ 21 کے افسر ہیں اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے انتہائی قریبی ساتھی تصور کئے جاتے ہیں مسلم لیگ( ن) کی حکومت بننے کے بعد انکو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز وہ اچانک ہی اپنی بقیہ رخصت کی منسوخی کے بعد پنجاب اسمبلی پہنچے اور اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج بھی سنبھال لیا۔یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ محمد خاں بھٹی کے بھائی ساجد بھٹی آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور انھوں نے حال ہی میں مسلم لیگ( ق) میں باقاعدہ شمولیت بھی اختیار کی ہے۔