این اے57، شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مستردصداقت عباسی کی کامیابی بر قرار

این اے57، شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مستردصداقت عباسی کی ...

راولپنڈی ( آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے57راولپنڈی i(مری)کے ریٹرننگ افسرحیدر علی خان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار صداقت عباسی کو کامیاب قرار دے دیا الیکشن کمیشن نے پاکستان بھر میں30حلقوں میں امیدواروں کی درخواست پر دوبارہ گنتی کی ہدایت جاری کی تھی تاہم این اے57کے ریٹرننگ افسر نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ چونکہ کامیاب امیدوار صداقت عباسی کو اپنے مدمقابل درخواست گزار شاہد خاقان عباسی سے11546ووٹوں کی وضح برتری حاصل ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق 10ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست کے بعد دوبارہ گنتی کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا یاد رہے کہ حلقہ این اے57سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی نے136249ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 124703 ووٹ حاصل کئے تھے اس طرح دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں11546کا واضح فرق تھا ۔

شاہد خاقان

مزید : صفحہ آخر


loading...