افغانستان : سڑک کنارے بم پھٹنے سے 11افراد ہلاک ، 38زخمی

افغانستان : سڑک کنارے بم پھٹنے سے 11افراد ہلاک ، 38زخمی

کابل(آئی این پی) افغانستان میں صوبے فراہ کے قصبے بالا بلوک میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 11افراد ہلاک جبکہ 38زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی ۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فغانستان میں صوبے فراہ کے قصبے بالا بلوک میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 11افراد ہلاک جبکہ 38 زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 38 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ مغربی افغان صوبے فراہ کے بالا بلوک نامی قصبے میں رونما ہوا۔پولیس کے مطابق، اس بم سے حفاظتی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ایک مسافر بس اس کی زد میں آ گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ داعش نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

افغانستان

مزید : صفحہ آخر


loading...