سیفما بلڈنگ سربمہر،یہ ایل ڈی اے کانہیں کسی اور کاکام ہے ،امتیاز عالم

سیفما بلڈنگ سربمہر،یہ ایل ڈی اے کانہیں کسی اور کاکام ہے ،امتیاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) ساؤتھ ایشیاء فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما) کے سیکریٹری جنرل امتیاز عالم نے سیفماآفس کو ایل ڈی اے کی جانب سے کمرشل سرگرمیوں کیلئے استعمال کئے جانے کا الزام لگا کر اس کوبغیر کسی نوٹس کے سر بمہر کرنے پر کہا ہے کہ ایل ڈی اے کے اس اقدام سے یوں لگتا ہے کہ جیسے یہ انکا کام نہیں ہے بلکہ کسی اور کا کام ہے اس وقت پورے لاہور میں قبضہ گروپ ایل ڈی اے کیساتھ ملکر کا م کر رہی ہے جوہر ٹاؤن ،شادمان میں تقریبا ہر تیسرے گھر کو کمرشل سر گرمیوں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ہم تو یہاں پر میڈیا کی لائبریری سکول اور کی تعلیم و تربیت اور سارک کے ممالک کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بلڈنگ صحافیوں کی ہے ہماری آواز کو نہیں دبایا جاسکتاہے ہم نے اس سے قبل بھی آمرانہ دور حکومتون کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے ہم خاموش نہیں رہیں گے اور اپنے حق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ہم اس ایشو کو ہائیکورٹ لیکر جائیں گے ۔
امتیاز عالم

مزید :

صفحہ آخر -