حسین لوائی ، طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت 2اگست تک ملتوی

حسین لوائی ، طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت 2اگست تک ملتوی

کراچی(این این آئی)بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت 2اگست تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو نجی بینک سربراہ حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے کی جانب سے پراسکیوٹر اسرار احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ کیس کے تفتیشی افسر بیمار ہیں دلائل کے لیے مہلت دی جائے ۔ایف آئی اے کی جانب سے جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں ۔ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر ابھی بھی اپنے آفس میں بیٹھ کر جعلی اسٹیٹمنٹ بنا رہا ہے ۔حسین لوائی بیان ریکارڈ کرانے گئے تھے ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا اب تفتیشی افسر پیش نہیں ہو رہا ہے ۔عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت2 اگست تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ دونوں ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں ۔ملزمان پر سات ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔

حسین لوائی

مزید : صفحہ آخر