سندھ کے الیکشن مسترد کرتے ہیں، فہمیدہ مرزا

سندھ کے الیکشن مسترد کرتے ہیں، فہمیدہ مرزا

حیدرآباد(صباح نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ میں ہونے والے الیکشن کومسترد کرتے ہیں۔سندھ میں عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا اور انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر اپنے من پسند پریزائیڈنگ افسران لگائے گئے لیکن کوئی دیکھنے والا نہیں تھا۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ انہوں نے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دی تھی لیکن یہ کیسی ری کاؤنٹنگ ہے کہ مخالفین کے بیلٹ بڑھ جاتے ہیں میرے کم پڑجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریٹرنگ افسر(آراوز) اور انتخابی عملے کو بیلٹ پیپرز سیل کرنے کا کہا تاہم ہماری کوئی بات نہیں مانی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ نتائج فارم49سے مختلف آ رہے تھے، سمجھ سے باہر ہے کہ آر اوز نے انہیں کیوں نشانہ بنایا، محسوس ہوتا ہے کہ سارا کھیل اعلی سطح پر کھیلا گیا ہے، 2018کے انتخابات کا تو پورے ملک کو انتظار تھا لیکن نتائج نے سب کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔

فہمیدہ مرزا

مزید : صفحہ آخر


loading...