بے مثال لوگ ، پی آئی اے سٹاف نے بیرون ملک ایمانداری کی عملی مثال قائم کرکے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا

بے مثال لوگ ، پی آئی اے سٹاف نے بیرون ملک ایمانداری کی عملی مثال قائم کرکے ...
بے مثال لوگ ، پی آئی اے سٹاف نے بیرون ملک ایمانداری کی عملی مثال قائم کرکے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے سٹاف نے لاجواب سروس کی عملی مثال قائم کرتے ہوئے برطانوی کرنسی سے بھر ا پاﺅنڈ مسافر کے حوالے کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔

جیونیوز کے مطابق لاہور سے لندن جانیوالے مسافر زاہد شاکر اپنا 7500پاﺅنڈ ز سے بھرا پرس طیارے میں بھول گیا جو پی آئی سٹاف نے اٹھا کر اپنے پاس امانت کے طور پر رکھ لیا ۔یاد آنے پر مسافر نے جب واپس آکر پی آئی اے سٹاف سے پرس کے بارے میں دریافت کیا تو سٹاف نے نہ صرف واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا بلکہ مسافر کا پرس ر قم سمیت اسکے حوالے کردیا ، سٹیشن منیجر ساجد اللہ کے مطابق مسافر نے پی آئی اے سٹاف کی ایمانداری پر شکریہ ادا کیا ۔