جنرل قمر جاوید باجوہ سے برازیلین ہم منصب کی ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ سے برازیلین ہم منصب کی ملاقات

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برازیلین ہم(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

منصب نے ملاقات کی‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برازیلین چیف آف سٹاف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی ایچ کیو آمد پر برازیلین آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے برازیلین آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...