نگران حکومت نوازشریف کے لندن فلیٹس ضبطگی فیصلے پرعملدرآمد میں ناکام

نگران حکومت نوازشریف کے لندن فلیٹس ضبطگی فیصلے پرعملدرآمد میں ناکام

اسلام آباد(صباح نیوز)ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی لندن جائیداد ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد میں نگران حکومت ناکام ہو گئی۔ تین ہفتے گزرنے کے باوجود وزارت (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

خارجہ کولندن فلیٹ ضبط کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ کے چاروں اپارٹمنٹس ضبط کرنے کا حکم دیا تھا ۔اس کے باوجود نگران حکومت کی جانب سے وزارت خارجہ کولندن فلیٹ ضبط کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی۔ احتساب عدالت نے وفاقی حکومت کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نیب آرڈیننس کے سیکشن 10اے کے تحت ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت نوازشریف کے لندن فلیٹس ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد کرائے گی۔

عملدرآمدناکام

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...