ہائیکورٹ کا ین اے 158/151پی پی 223کے نتائج روکنے کا حکم

ہائیکورٹ کا ین اے 158/151پی پی 223کے نتائج روکنے کا حکم

ملتان (خبر نگار خصوصی )ہائیکورٹ ملتان بینچ نے دوبارہ گنتی کی درخواستیں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

مستردہونے کے خلاف درخواستوں پرالیکشن کمیشن کوحتمی سرکاری نتائج جاری کرنے سے روکتے ہوئے متعلقہ ریٹرننگ آفیسروں،الیکشن کمیشن سے ریکارڈاورجواب جبکہ متعلقہ حلقوں سے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کوبھی پیش ہونیکے لئے نوٹس جاری کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے درخواست دائرکی تھی کہ انہوں نیحلقہ این اے 158 ملتان سے انتخاب میں حصہ لیااور مخالف امیدوارتحریک انصاف کے ابراہیم خان کوکامیاب قراردیاگیاجبکہ قانون کے مطابق 10 ہزارسے کم ووٹ سے ناکام قراردینیپرریٹرننگ آفیسرکودوبارہ گنتی کے لئیدرخواست دی لیکن مذکورہ درخواست خارج کردی گئی ہے۔فاضل عدالت کے استفسارپروکیل نے بتایاکہ اس حلقہ میں کل 2 لاکھ 42 ہزارووٹ کاسٹ کئے گئے ہیں جبکہ 5 فیصدسے زائدمستردووٹ بھی ہیں اوردوبارہ گنتی میں کاؤنٹر فائلوں کابھی معائنہ نہیں کیاجارہاہے۔اس لئے دوبارہ گنتی کرنے کاحکم دیاجائے۔اس طرح صوبائی حلقہ 223 ملتان سے تحریک انصاف کے امیدوارملک محمد اکرم کنہوں نیدرخواست دائرکی تھی کہ اس کے ووٹ زیادہ تھے اوردرست گنتی نہیں کرکے اس کوناکام قراردیاگیاہے اوردوبارہ گنتی بھی نہیں کی جارہی ہے نیز حلقہ این اے 151 خانیوال سے تحریک انصاف کے امیدواراحمدیارہراج نے درخواست دائرکی تھی کہ اس کوایک ہزار678 ووٹوں سے ناکام قراردیاگیاہے جبکہ 3 ہزار638 ووٹ مستردکردئیے گئے ہیں جس پردوبارہ گنتی کی درخواست دی جومستردکردی گئی ہے جس پرمذکورہ تینوں حلقوں کے نتائج روکنے اور 2اگست کوسماعت کے لئے نوٹس جاری کرنیکاحکم دیاگیاہے ۔اس طرح صوبائی حلقہ 212 ملتان سے مسلم لیگ (ن)کے ناکام امیدوارمیاں شہزادمقبول بھٹہ نے درخواست دائرکی تھی کہ وہ 121 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق 2 ہزارووٹوں کی برتری پرتھالیکن اس کو6 ہزارووٹوں سے ناکام قراردیاگیاجبکہ باقی پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج بھی نہیں دئیے گئے جبکہ قبل ازیں حلقہ این اے 155 ملتان سے مسلم لیگ(ن)کے ناکام امیدوارشیخ طارق رشیدنے بھی درخواست دائرکی تھی اورمذکورہ دونوں درخواستوں پرآج سماعت ہوگی۔دریں اثناء صوبائی حلقہ 270 مظفرگڑھ سے ناکام امیدوارمحمد اجمل خان چانڈیہ کی جانب سے بھی دوبارہ گنتی کے لئے درخواست پرانتخابی نتائج روکنے اور3 اگست کوسماعت کے لئے نوٹس جاری کرنے کاحکم دیاگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...