نئے تعلیمی سال کیلئے میٹرک انٹرمیڈیٹ کا نصاب تبدیل کرنیکا فیصلہ

نئے تعلیمی سال کیلئے میٹرک انٹرمیڈیٹ کا نصاب تبدیل کرنیکا فیصلہ

رحیم یارخان(بیورونیوز)محکمہ تعلیم کی جانب سے آئندہ سال 2019ء میں نئے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

تعلیمی سال سے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے سائنس اور آرٹس کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں نئے نصاب کے لئے کتب کی چھپائی کا عمل آئندہ سال کے دوسرے مہینے میں شروع کر دیا جائے گا۔ نئے نصاب کے تحت انٹرمیڈیٹ کی سطح پر پری میڈیکل، پری انجینئرنگ (سائنس مضامین) جبکہ آرٹس گروپ کے بعد میڈیکل ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے نئے گروپس متعارف کرائے جائیں گے ، سائنس گروپ میں فارما سویٹیکل ٹیکنالوجی، لیبارٹری ٹیکنالوجی، فزیو تھراپی ٹیکنالوجی اور بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی شامل کئے گئے ہیں۔ اسی طرح میٹرک کی ریاضی ، اردو اور سائنس کی کتب میں تبدیلی لائی گئی ہے ۔

نصاب تبدیل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...