سانحہ مادل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائیگا:جہانزیب کھچی

سانحہ مادل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائیگا:جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان)سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14معصوم بے گناہ انسانوں کا قتل سابقہ حکمرانوں کا ایک قبیح فعل تھا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو تا حال انصاف نہ ملنا افسوسناک امر (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت انصاف مہیا کریگی اور اس کے ذمہ داران کیفرکردار تک ضرور پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سنٹرل کمیٹی و نومنتخب ایم پی اے محمد جہانزیب خان کھچی نے فدہ ٹاؤن میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداروں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی ملک اور ملت کیلئے انجام دی گئی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور تبلیغ دین اسلام کیلئے تحریک منہاج القرآن عالمی سطح پر ایک منفرد مقام رکھتی ہے مقامی سطح پر تحریک منہاج القرآج اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداروں نے ہمارا ساتھ دیکر کامیابی ممکن بنائی جس پر ان کے ممنون ہیں اس موقع پر عوامی تحریک کے صدر متین احمد خان شیروانی، تحریک منہاج القرآن کے امیر سید حبیب اللہ شاہ ہاشمی، آصف امان اللہ خان نقشبندی، ارشاد علی طاہر، محمد عمران ظفر، شیخ محمد اکبر، روشن حبیب شاہ اور دیگر نے کامیابی پر ایم پی اے جہانزیب خان کھچی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے پاکستان بھر کی عوام کی طرح تحریک منہاج القرآن کے وابستگان کو بھی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں آئندہ چند روز میں بننے والے وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سابقہ حکمرانوں کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران رات بھر ظلم و تشدد کے کھیل کا خود مشاہدہ کیا اس لیئے ہمیں امید ہے کہ وہ تحریک منہاج القرآن کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائیں گے ۔
جہانزیب کھچی