لوگوں کو تھانہ کچہری کی سیاست سے نجات دلائینگے :علی رضا خاکوانی

لوگوں کو تھانہ کچہری کی سیاست سے نجات دلائینگے :علی رضا خاکوانی

میلسی(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے ایم پی اے نواب علی رضا خان خاکوانی نے کہا ہے کہ 25جولائی کے روز ملک بھر میں جنون نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عمران (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

خان کا تبدیلی کاخواب ممکن بنایا ملک گیر کامیابی کارکنوں کے جوش اور جذبے اور عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت کے باعث ممکن ہوئی ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف سٹی میلسی کے جنرل سیکرٹری حیدر خان اور انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے سابق صدر محمد انور بھٹی سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 235 کے عوام نے الیکشن کے دوران سابقہ حکمرانوں کے مظالم اور جھوٹے پرچوں کی سیاست کا بدلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے لیا اور 30سال سے علاقے میں ظلم و ستم کا بازار گرم کرنے والے سابقہ حکمرانوں کو گھروں تک محدود کر دیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کے 50ہزار لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا کسی کیخلاف انتقامی کاروائی نہیں کی جائیگی علاقے کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح ہوگی اور لوگوں کو تھانہ کچہری کی سیاست سے نجات دلا دیں گے اس موقع پر حیدر خان اور محمد انور بھٹی نے نواب علی رضا خان خاکوانی کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر