سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور وزراء کیخلاف ریفرنس کی سکروٹنی کا عمل شروع

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور وزراء کیخلاف ریفرنس کی سکروٹنی کا عمل شروع

اسلام آباد(آن لائن)نیب نے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور وزراء کیخلاف ریفرنس کی سکروٹنی کا عمل شروع کردیا ،سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد ریفرنس سماعت کیلئے مقرر ہوگا، (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سابق صدر پرویز مشرف کے دور کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور ان کے وزراء لیاقت جتوئی ،اسماعیل قریشی سمیت سابق سیکرٹری شاہد حامد کے ریفرنسز پر سکروٹنی کا عمل شروع کردیا ہے، ریفرنس میں شامل تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور جیسے ہی سکورٹنی کا عمل مکمل ہوگا تو ریفرنس ابتدائی سماعت کیلئے مقرر ہوجائے گا جس کے بعد ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر