عمران کو کام کا موقع ملنا چاہئے رکاوٹیں پیدا کرنیوالے ملک و قوم سے مخلص نہیں:حماد اظہر
بورے والا:(تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 126 سے کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر حماد اظہر نے کہا ہے کہ قائد تحریک انصاف عمران خاں کی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
پالیسیوں کیوجہ سے تحریک انصاف نے ملک بھر میں کلین سویپ کیا ہے اب ملک کے وزیراعظم عمران خاں ہوں گے اور عمران خاں پاکستان سے کرپشن،دہشت گردی اور غربت کا خاتمہ کر کے ملک میں امن و خوشحالی کی فضاء لائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے عمران خاں کو منتخب کیا ہے اسے کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے رکاوٹیں پیدا کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں۔اس موقع پر نمائندہ شخصیات سیاسی و سماجی کارکنان خواجہ عنصر یعقوب،منظر عباس،شاہد سعید،فرحان،اعظم خاں،عابد جہانگیر،طارق ثنا باجوہ اور میاں راشد نے انہیں کامیابی پر انکے دفتر میں مبارک دی اور گلدستہ پیش کیا۔