الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا:صاحبزادہ ابوالخیر

الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا:صاحبزادہ ابوالخیر

ملتان(سٹی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ اورنظام مصطفےٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے کہا ہے کہ موجودہ انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کر کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے جس میں پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالنا، فارم 45کا نہ دینا، کچرے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کونڈیوں سے جعلی بیلٹ پیروں کا ملنااور جعلی ووٹ بھگتانے کی ویڈیوز منظر عام پر آنے جیسے کئی حقائق کے علاوہ دھاندلی کا ایک نیاثبوت مسترد ووٹوں کی کاؤنٹنگ کے وقت سامنے آنا ہے کہ حلقہ نمبر227میں 60پولنگ اسٹیشنوں کے اندمستردر ووٹوں کی کمی بیشی 20سے زائد پولنگ اسٹیشن کے مسترد ووٹوں کی غیر موجودگی ثابت ہو گئی ہے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اگرتمام ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ کرائی جائے تونتائج یکسر تبدیل ہو سکتے ہیں اسی ڈر کی وجہ سے تمام ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ کی جے یو پی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے بہرحال ان تمام تحفظات کے باوجود جمعیت علماء پاکستان آنے والے نئے حکمرانوں سے امید رکھتی ہے کہ وہ اقتدار میں آکر اسلامی احکامات کا تحفظ کریں گے اور ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کو نافذ کریں گے اگر انہوں نے ایسا کیا اور اسلامی نظام کے ذریعہ لوگوں کی مشکلات آسان کیں تو پوری قوم الیکشن میں دھاندلی کا غم بھول کر حکمرانوں کے ساتھ ہوگی اور اگر خدانخواستہ انہوں نے اسلامی احکامات کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو پوری قوم ان کے خلاف کھڑے ہو کراسلامی احکامات کا دفاع کرے گی۔

صاحبزادہ ابوالخیر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...