آمدن سے زائد اثاثے ،علیم خان 8اگست ،چوہدری برادران 16 اگست کونیب میں طلب

آمدن سے زائد اثاثے ،علیم خان 8اگست ،چوہدری برادران 16 اگست کونیب میں طلب

لاہور(صباح نیوز) نیب نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان ، مسلم لیگ(ق)کے رہنماؤں چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کو آمدن سے زائد اثاثوں پر طلب کرلیا ہے۔نیب لاہور کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو 8اگست کی صبح 11بجے طلبی کا نوٹس دیا گیا ہے۔ علیم خان کے آمدن سے زائد اثاثہ جات پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔دوسری جانب چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کو 16اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول